پروفیسر ڈاکٹر لچھمن داس دھومیجا جامعہ سندھ کے ڈین فیکلٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مقرر

 ڈاکٹر عبدالحسین شاہ بخاری پوسٹ گریجویٹ سینٹر آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن جامعہ سندھ جامشورو کے پروفیسر ڈاکٹر لچھمن داس دھومیجا کو 3 سال کیلئے ڈین فیکلٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کے محکمے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر لچھمن داس دھومیجا کو 3 سال کے عرصے کیلئے جامعہ سندھ کی فیکلٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا ڈین مقرر کیا ہے۔ دوسری جانب رجسٹرار جامعہ سندھ جامشورو ڈاکٹر غلام محمد بھٹو نے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھومباٹی کے سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین میں بطور پرو وائس چانسلر تقرری کے بعد ڈین کا عہدہ خالی ہوا، جس کے بعد شیخ الجامعہ سندھ کی سفارش پر ڈاکٹر لچھمن داس دھومیجا کی تقرری عمل میں آئی ہے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 08/16/2023
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ ۾ انسٽيٽيوٽ آف لينگويجز پاران پن...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ میں انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کی جانب سے پ...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
SU int’l conference sheds light on teachings of Prophet Muhammad (PBUH)
View Details → 08/28/2025