سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین نے حکومت سندھ و ہزا انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے آئی ٹی انڈسٹری اکیڈمیہ برج پروگرام کا آغاز کردیا، پہلے مرحلے میں تیسرے و آخری سال کے 60 طلبہ و طالبات کو داخلے دیئے گئے
سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین نے انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت سندھ و ہزا انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے تعاون سے آئی ٹی انڈسٹری اکیڈمیہ برج پروگرام کا آغاز کردیا ہے، جس سے اکیڈمیہ اور متحرک ٹیکنالوجی شعبے میں مابین فرق مٹ جائے گا اور سندھ یونیورسٹی آئی ٹی انڈسٹری کو تربیت یافتہ مین پاور فراہم کرے گی۔ آئی ٹی انڈسٹری اکیڈمیہ برج (آئی اے بی) پروگرام کے زیر اہتمام کمپیوٹر سائنس میں زیر تعلیم تیسرے و آخری سال کے 60 طلبہ و طالبات کو منتخب کرکے انہیں خصوصی پیشہ ورانہ کورسز میں داخلے دیئے گئے ہیں۔ مذکورہ کورس مارکیٹ کی مسلسل بدلتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے تیار کیے گئے ہیں۔ مذکورہ جدید کورسز کو پڑھانے کیلئے لاہور و کراچی میں واقع سافٹ ویئر انڈسٹری کے صف اول کے قابل و تجربہ کار ٹرینرز کو بلایا گیا ہے۔ اس پروگرام کیلئے جدید ٹیکنالوجیز میں کورس پیش کرنے والا جامع نصاب کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں ایم ای آر این اسٹیک - بیسک (ای ایس +6 آر ای اے سی ٹی)، ویب انجنیئرنگ بیسک (پی ایخ پی کور اینڈ کوڈ اگنائٹر) شامل ہیں۔ مذکورہ کورسز کا باقاعدہ افتتاح لاڑ کیمپس بدین میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا، جس کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھومباٹی نے کی، تاہم ڈاکٹر محمد، ڈاکٹر خلیل الرحمان بھٹی، ڈاکٹر محمد طفیل چانڈیو و پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر کرشن کمار لوہانہ بھی موجود تھے۔ اپنے صدارتی خطاب میں پی وی سی ڈاکٹر خلیل الرحمان کھومباٹی نے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پروگرام میں بطور فعال شامل ہوں اور اس منفرد تربیتی پروگرام کے مواقع سے فائدہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجیز پر مبنی اس پروگرام پر مکمل توجہ دینا ضروری ہے، کیونکہ مذکورہ پروگرام طلباءکو ٹیکنالاجی کی ہر روز بدلتی دنیا میں کامیاب کرے گا اور انہیں زبردست فائدہ ہوگا۔