جامعہ سندھ کی باسکٹ بال ٹیم نے آل پاکستان انٹر ورسٹی چیمپین شپ زون ’کے‘ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، مہران یونیورسٹی میں تقریب، ڈاکٹر اکرم انصاری نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے
جامعہ سندھ جامشورو کی باسکٹ بال ٹیم نے آل پاکستان باسکٹ بال انٹر یونیورسٹی چیمپین شپ زون ’کے‘ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔انچارج ڈائریکٹر اسپورٹس جامعہ سندھ اجوید احمد بھٹی کے مطابق آل پاکستان باسکٹ بال انٹر ورسٹی چیمپین شپ زون ’کے‘ کا ایونٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں منعقد ہوا، جس میں میزبان مہران یونیورسٹی، جامعہ سندھ جامشورو، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام، اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد اور بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی باسکٹ بال ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایونٹ میں ہونے والے تمام میچز میں جامعہ سندھ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ فائنل میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا، جس میں خصوصی مہمان ڈائریکٹر سینٹر فار فزیکل ایجوکیشن ہیلتھ اینڈ اسپورٹس سائنسز جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر اکرم انصاری تھے، جنہوں نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پانچوں جامعات کے اسپورٹس ڈائریکٹرز موجود تھے۔