جامعہ سندھ میں ثقافتی دن منانے اور آخری سال کے طلباءکی جانب سے الوداعی تقریبات منعقد کرنے کے 10 روز مکمل، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز کی کا طلباءکو غیر نصابی سرگرمیاں منعقد کرنے کی بجائے 6 دسمبر سے ہونے والے سیکنڈ سیمسٹر کے امتحانات کی تیاری کرنے کا مشورہ

ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز جامعہ سندھ جامشورو ڈاکٹر محمد یونس لغاری نے 6 دسمبر سے شروع ہونے والے بیچلر ڈگری پروگرامز کے سیکنڈ سیمسٹر کے امتحانات کے پیش نظر طلباءکو کیمپس پر کسی بھی قسم کی غیر نصابی سرگرمی منعقد نہ کرنے اور امتحانات کی تیاری کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز نے مزید بتایا کہ 17 نومبر 2023ءکو رجسٹرار آفس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 سے 30 نومبر تک کیمپس پر بھرپور ثقافتی و الوداعی پروگرامز منعقد کرنے اور خوب لطف اندوز ہونے کے بعد اب کوئی بھی غیر نصابی پروگرام منعقد نہ کیا جائے، کیونکہ 6 دسمبر سے سیکنڈ سیمسٹر کے امتحانات کا آغاز ہونا ہے اور طلباءاپنی پڑھائی اور امتحانات کی تیاری پر توجہ مرکوز کریں۔ واضح رہے کہ جامعہ سندھ کے تمام طلباءکو یوم ثقافت منانے اور آخری سال کے طلباءکو الوداعی تقریبات منعقد کرنے کیلئے جامعہ کی انتظامیہ نے 10 روز کا طویل وقت دیا تھا، جس میں طلبہ و طالبات نے زبردست پروگرامز منعقد کیے اور رجسٹرار آفس کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے پرامن طریقے سے اپنی تقریبات کا انعقاد کیا۔ جامعہ سندھ میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والے سیمسٹر امتحانات کے پیش نظر طلباءکو غیر نصابی سرگرمیاں بند کرکے امتحانات کی تیاری کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔