جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے نئے تعلیمی سال 2024ءکیلئے بی ایس (تھرڈ ایئر)، ایم بی اے، ایل ایل ایم، بی ایڈ ڈیڑھ سالہ و ڈھائی سالہ صبح و شام کے پروگرامز میں داخلوں کیلئے پہلی عارضی میرٹ لسٹ جاری

جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے نئے تعلیمی سال 2024ءکیلئے بی ایس (تھرڈ ایئر )، ایم بی اے، ایل ایل ایم، بی ایڈ ڈیڑھ سالہ و ڈھائی سالہ صبح و شام کے پروگرامز میں داخلوں کیلئے پہلی عارضی میرٹ لسٹ جاری کی گئی ہے، جس پر اعتراضات کیلئے دو روز کا مقرر کیا گیا ہے۔ کل 19 دسمبر کے بعد حتمی میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی اور فیس جمع کرانے کیلئے چالان امیدواروں کے ای پورٹل پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر ایاز کیریو کے مطابق جامعہ سندھ میں نئے تعلیمی سال 2024ءکیلئے بی ایس (تھرڈ ایئر) ایم بی اے، ایل ایل ایم، بی ایڈ ڈیڑھ سالہ و ڈھائی سالہ پروگرامز میں داخلوں کیلئے پہلی عارضی میرٹ لسٹ جامعہ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے، جس پر اعتراضات کیلئے 18 اور 19 دسمبر کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاری کردہ عارضی میرٹ لسٹ پر دو روزتک جتنے بھی اعتراضات آئیں گے، انہیں حل کرکے پہلی میرٹ لسٹ لگائی جائے گی اور چالان امیدواروں کے پورٹل پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لاڑ کیمپس بدین میں ڈیڑھ سالہ اور لاڑکانہ کیمپس میں بی ایس تھرڈ ایئر انگلش پروگرامز کی عارضی میرٹ لسٹ بھی جاری کی گئی ہے۔