ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز جامعہ سندھ کی جانب سے تعلیمی سال 2024ء کے تحت بیچلر ڈگری پروگرامز کے مختلف تعلیمی شعبوں میں داخل طلبہ و البات کو خوش آمدید
ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز جامعہ سندھ جامشورو ڈاکٹر محمد یونس لغاری نے تعلیمی سال 2024ء کے تحت بیچلر ڈگری پروگرامز کے مختلف تعلیمی شعبوں میں داخلہ لینے والے نئے طلباء کو خوش آمدید کرتے ہوئے انہیں قانون کی پاسداری کرنے اور اپنی تعلیم پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک سرکیولر میں ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد یونس لغاری کا کہنا تھا کہ نئے طلبہ و طالبات کا استقبال کرتے ہوئے انہیں بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جامعہ کا پرامن تعلیمی ماحول نوجوانوں کو پسند آئے گا اور وہ دل لگا کر اپنا مطالعہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے طلباء قانون اوریونیورسٹی رولز کا احترام کریں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی حرت و سرگرمی سے اجتناب کریں۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ بغیر اجازت کسی بھی غیر نصابی سرگرمی کا انعقاد کرنے سے گریز کریں۔ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز نے مزید کہا کہ کسی بھی مدد یا ہنگامی صورتحال میں طلبہ و طالبات جامعہ سندھ کے سیکورٹی آفس یا ان کے آفس سے فوری طور پر رجوع کریں تاکہ انہیں بروقت مدد فراہم پہنچائی جا سکے