جامعہ سندھ میں رمضان کریم کے دوران انتظامی و تدرسی اوقات کار کا اعلان

معہ سندھ جامشورو  میں رمضان کریم کے مقدس ماہ کے دوران انتظامی و تدریسی شعبوں میں اوقات کار کا اعلان کیا گیا ہے۔ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ کے انتظامی شعبوں میں پیر سے جمعرات صبح 8بجے سے دوپہر 2 بجے تک دفتری اوقات ہونگے، تاہم بروز جمعہ ٹائمنگ صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔ دوسری جانب تدریسی شعبوں میں رمضان کریم کے دوران پیر سے جمعرات صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک اوقات کار ہونگے، تاہم بروز جمعہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں شام کی شفٹوں میں تدریسی شعبوں میں پیر سے جمعہ تک ٹائمنگ 12 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، بروز جمعہ ایک بجے سے 2 بجے تک ایک گھنٹے کا نماز کا وقفہ ہوگا۔ مذکورہ اوقات کار رمضان شریف کا چاند نظر آتے ہی نافذ العمل ہو جائے گا۔