جامعہ سندھ میں عالمی یوم ارض کی مناسبت سے شجرکاری مہم و آگاہی ریلی 22 اپریل کو منعقد ہوگی، شیخ الجامعہ سندھ افتتاح کریں گے
شعبہ جغرافیہ جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے عالمی یوم ارض کے حوالے سے آگاہی ریلی و شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عالمی یوم ارض کے حوالے سے جامعہ سندھ کے شعبہ جغرافیہ کی جانب سے آگاہی ریلی و شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب 22 اپریل 2024ء بروز پیر علامہ آئی آئی قاضی سینٹرل لائبریری کے سامنے منعقد کی جائے گی، جس کی صدارت شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کریں گے، تاہم پرو وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی مین کیمپس پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاہ اور ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر آغا اسد نور پٹھان تقریب میں شرکت کریں۔ چیئرمین شعبہ جغفرافیہ ڈاکٹر سجومل میگھواڑ نے جامعہ سندھ کے تمام اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ و طالبات کو ریلی اور شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔