MPhil/M.S & PhD Admissions 2025
جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں مختلف ڈگری پروگرامز کے تحت امتحانات کے آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 جون مقرر

 ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو  شاہد حسین لاڑک نے اپنے ایک اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں مختلف ڈگری پروگرامز کے امتحانات کیلئے آن لائین فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 جون 2024ء مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی آرٹس (ریگیولر و ایکسٹرنل)، اے ڈی سائنس و اے ڈی کامرس (ریگیولر) حصہ اول، ایم کام، ایم ایس سی، ایم اے (حصہ اول، فیلوور) اور ایم کام، ایم ایس سی، ایم اے (فائنل، فیلوور) پوسٹ گریجویٹ سالانہ امتحانات 2022ء کے امیدوار 27 جون 2024ء تک جامعہ سندھ کی ویب سائٹ annual.usindh.edu.pk پر اپنے آن لائن امتحانی فارم پُر کر سکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ایم کام، ایم ایس سی، ایم اے (حصہ اول، فیلوور) اور ایم کام، ایم ایس سی، ایم اے (فائنل، فیلوور)کے امیدوار 27 جون تک بغیر کسی لیٹ فی کے فارم جمع کرا سکتے ہیں، تاہم 28 جون سے 5 جولائی تک 5000 روپے اور 6 جولائی سے 13 جولائی تک 10 ہزار روپے لیٹ فی کے ساتھ فارم جمع کرائی جا سکیں گے۔

 

Author: Mrs. Shumaila Solangi 06/03/2024
Announcements
Academic Transcript / Marksheet
University of Sindh Extends Admission Deadline for Associate Degree Programs –...
View Details → 07/18/2025
Academic Transcript / Marksheet
سنڌ يونيورسٽيءَ جي مرڪزي سيڪيورٽي سسٽم کي ج...
View Details → 06/27/2025
Academic Transcript / Marksheet
سنڌ يونيورسٽي جي بينظير ڀٽو چيئر پاران پيپل...
View Details → 06/23/2025