شیخ الجامعہ سندھ نے دو بی ایس پروگراموں کے ایکریڈیشن سرٹیفکیٹس متعلقہ شعبوں کے سربراہوں کے سپرد کردیے
شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے باقاعدہ طور پر نیوٹریشن اینڈ فوڈ سائنس اور ماحولیاتی سائنسز میں بی ایس پروگراموں کے ایکریڈیشن سرٹیفکیٹس متعلقہ شعبوں کے سربراہوں کے سپرد کردیے ہیں۔ یہ ایکریڈ یشن سرٹیفکیٹ پاکستان کی نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل نے منظور کرنے کے بعد کاری کےے ہیں۔ یہ سرٹیفکیٹس بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نسیم اسلم چنہ اور سینٹر فار انوائرنمنٹل سائنس کے ڈائریکٹر کی جانب سے ڈاکٹر محمد علی بھٹی نے وائیس چانسیلر سے وصول کیے۔ اس موقع پر ڈ ائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر الطاف حسین نظامانی بھی موجود تھے٬ جنہوں نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے میں وائیس چانسلر اور دونوں شعبوں کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ یہ ایکریڈیشن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں کے معیار اور شناخت کو بڑھانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، جس سے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ یہ پروگرام قومی معیار پر پورا اتریں اور غذائیت اور ماحولیاتی علوم کے میدان میں مہارت و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔