جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے کیمپسز میں دوسرے سیمسٹر کے امتحانات 4 دسمبر سے منعقد کرنے کا اعلان
جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے کیمپسز میں دوسرے سیمسٹر کے امتحانات کا 4 دسمبر سے آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلان شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو اور ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی کے علاوہ کیمپسز کے فوکل پرسنز، فیکلٹیز کے ڈینز اور مختلف تدریسی شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف تاریخوں پر غور کرنے کے بعد دوسرے سیمسٹر کے امتحانات 4 دسمبر 2024ء سے شروع کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ طلباء 25 نومبر سے 3 دسمبر تک امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔