جامعہ سندھ جامشورو میں تعلیمی سال 2025ء کے تحت بی ایس سال سوم میں داخلوں کیلئے پہلی عارضی میرٹ لسٹ جاری، اعتراضات کیلئے امیدواروں کو کل (بروز ہفتہ) تک کا وقت دیا گیا

 جامعہ سندھ جامشورو  میں تعلیمی سال 2025ء کے تحت بی ایس سال سوم میں داخلوں کیلئے پہلی عارضی میرٹ لسٹ جاری کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر  ایاز کیریو نے اپنے اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ مادر علمی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بی ایس سال سوم (سیمسٹر پنجم) میں داخلوں کی لسٹ پر امیدواروں کو کل بروز ہفتہ تک اعتراضات جمع کرانے کا وقت دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتراضات آن لائن یا ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز آکر جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ایڈمیشن آفس کل ہفتہ کو شام 4 بجے تک کھلا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حتمی داخلہ لسٹ اعتراضات کی چھان بین کے بعد جاری کی جائے گی، جس کے بعد امیدوار داخلہ فیس جمع کرا سکیں گے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 11/25/2024
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ ۾ ايم ايس/ايم فل ۽ پي ايڇ ڊي باٽني ...
View Details → 08/29/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ میں ایم ایس/ایم فل و پی ایچ ڈی باٹنی میں...
View Details → 08/29/2025
1024 x 768
Dr Abdul Razaque Channa appointed as In‑Charge SU's Anthropology & Archaeology Departmen...
View Details → 08/09/2025