جامعہ سندھ سے ملحقہ سرکاری و نجی لا کالجز میں ایل ایل بی (آنرز) کے دوسرے سیمسٹر کے امتحانات 7 جنوری سے منعقد کرنے کا اعلان، ناظم سیمسٹر امتحانات نے شیڈیول جاری کردیا

 ناظم سیمسٹر امتحانات جامعہ سندھ جامشورو محمد معشوق صدیقی  نے ایل ایل بی (آنرز) کے دوسرے سیمسٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کنٹرولر نے مطلع کیا ہے کہ جامعہ سے ملحقہ سرکاری و نجی لا کالجز و انسٹیٹیوٹس میں 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام حصہ اول، دوم، سوم، چہارم و پنجم کی بیچز 2024ء، 2023ء، 2022ء، 2021ء اور 2020ء کے دوسرے سیمسٹر کے امتحانات منگل 7 جنوری 2025ء سے منعقد کیے جائیں گے۔ کنٹرولر کے مطابق امتحانات کے انعقاد کیلئے انڈس کالج آف لا حیدرآباد، گورنمنٹ سندھ لا کالج حیدرآباد، گورنمنٹ جناح لا کالج حیدرآباد، ایوریسٹ لا کالج حیدرآباد، میرپورخاص لا کالج، ایم ایم زیڈ لا کالج ہالا، شان آسی لا کالج ٹنڈو آدم، علی لا کالج سانگھڑ، قائداعظم لا کالج نواب شاہ، شہید بینظیر بھٹو لا کالج نوشہروفیروز، قاضی میاں احمد لا کالج مورو، ایف ایم سہتو لا کالج کنڈیارو، اورینٹل لا کالج محراب پور، گورنمنٹ پی آئی بی لا کالج دادو اور سندھ مہران انسٹیٹیوٹ آف لا جامشورو میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانات کا تفصیلی شیڈیول متعلقج کالجز کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔