جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں ایم اے فائنل کے زبانی امتحانات 11 مارچ سے منعقد کرنے کا اعلان

 جامعہ سندھ جامشورو سے ملحقہ کالجز میں ایم اے فائنل کے زبانی امتحانات کا
شیڈیول جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ناظم سالانہ امتحانات شاہد حسین لاڑک نے اپنے جاری کردہ
اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ ایم اے فائنل (اینوئل) امتحانات 2023ء کے زبانی امتحانات 11 مارچ 2025ء
سے لیے جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق ایم اے انگلش کے زبانی امتحانات انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ
لٹریچر میں لیے جائیں گے، تاہم باقی تمام شعبوں کے امتحانات آرٹس فیکلٹی بلڈنگ میں منعقد کیے جائیں
گی۔ اعلامیہ میں ایم اے سوشیالاجی کے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ماسٹرز تھیسز 11 مارچ
تک چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف سوشیالاجی کے آفس میں جمع کرائیں، مقررہ مدت گزرنے کے بعد ان کی
تھیسز قابل قبول نہیں ہوگی۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 03/03/2025
Announcements
1024 x 768
ڇھ روزه سنڌالاجي ڪتابي ميلو
View Details → 09/03/2025
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ جي فارميسي پرئڪٽس شعبي جي 4 پي ايڇ...
View Details → 09/02/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ کے شعبہ فارمیسی پریکٹس کے 4 پی ایچ ڈی اس...
View Details → 09/02/2025