ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو نے بی کام اور اے ڈی کامرس (حصہ دوم) کے نتائج کا اعلان کردیا

جامعہ سندھ جامشورو نے بی کام (پاس) حصہ دوم اور ایسوسی ایٹ ڈگری (اے ڈی) کامرس حصہ دوم سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، مذکورہ امتحانات فروری 2025ء کو منعقد کیے گئے تھے۔ ناظم سالانہ امتحانات سید احسان اللہ راشدی کے مطابق بی کام حصہ دوم میں مجموعی طور پر 55 امیدوار شامل ہوئے، جن میں سے 35 کامیاب ہوئے، تاہم کامیابی کا تناسب 63.63 فیصد رہا، کوئی بھی امیدوار فرسٹ کلاس میں کامیاب نہ ہو سکا، سیکنڈ کلاس میں 32 اور تھرڈ کلاس میں 3 امیدوار کامیاب ہوئے، سات امیدوار ناکام ہوئے، 2 غیر حاضر رہے جبکہ 11 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی بناء پر روکے گئے۔ اے ڈی کامرس (حصہ دوم) کے امتحانات میں 2776 طلباء نے شرکت کی، جن میں سے 2419 کامیاب ہوئے اور مجموعی کامیابی کا تناسب 87.13 فیصد رہا۔ تفصیلات کے مطابق 185 امیدوار فرسٹ کلاس میں، 2171 سیکنڈ کلاس میں اور 63 تھرڈ کلاس میں کامیاب ہوئے،  48 امیدواروں کے نتائج حصہ اول میں ناکامی کی وجہ سے روکے گئے، 5 نتائج کنڈکٹ برانچ کی جانب سے روکے گئے، 81 امیدواروں کے پرچے رپورٹ کی وجہ سے منسوخ ہوئے اور 4 امیدواروں کے تمام پرچے منسوخ ہوئے۔ علاوہ ازیں 28 غیر حاضر اور 191 امیدوار ناکام ہوئے۔ دوسری جانب کنٹرولر نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور ناکام طلباء کو مشورہ دیا کہ آئیندہ امتحانات کے لیے مزید محنت کریں۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 07/30/2025
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي جي ڪنٽرولر بي ڪام ۽ اي ڊي ڪامرس (حصو ...
View Details → 07/30/2025
1024 x 768
SU announces B.Com, AD (Commerce) Part-II results
View Details → 07/30/2025
1024 x 768
ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو نے بی کام...
View Details → 07/30/2025