جامعہ سندھ کے سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول میں معرکہ حق کے تحت آزای کے جشن کی تقریب، ٹیچرز و طالبات کی حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ شرکت، صدارت وائس چانسلر نے کی، تقریب میں اسکولی بچوں نے ملی نغمے گائے، رقص پیش کرکے ملک سے محبت کا بھرپور اظہار

 جامعہ سندھ جامشورو  میں 14 اگست کے سلسلے میں معرکہ حق کے زیر عنوان دو ہفتوں کے جشن کا پانچواں روز انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، جس کی مرکزی تقریب سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول جامشورو میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قیام پاکستان کے مقاصد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر طالبات و خواتین ٹیچرز نے قومی جوش کے ساتھ شرکت کی۔ ان کے ہاتھوں میں پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور انہوں نے معرکہ حق کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ اسکول کے مرکزی ہال میں بچوں کی جانب سے ملی نغمے گائے گئے اور رقص پیش کرکے وطن عزیز سے اظہار محبت کیا گیا۔ طالبات نے آزادی کے مجاہدین اور قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقاریراور پرفارمنس پیش کی۔ انہوں نے پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے فوجی جوانوں، رینجرز و پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کو مزید رنگ برنگی بناتے ہوئے اسکولی بچیوں نے قومی پرچم کے رنگ والے لباس زیب تن کرکے شرکت کی۔ کچھ طالبات  نے قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سمیت دیگر شاعروں کی نظمیں پڑھ کر حب الوطنی و تفریح کا حسین امتزاج پیش کیا۔ اسکول کو خوبصورت رنگارنگ غباروں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، ہمارے بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارے بزرگوں نے ایک الگ وطن کیلئے بے مثال قربانیاں دیں، سندھ کے لوگوں نے بھی قیام پاکستان کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے طلباء کی ذہنی نشوونما کیلئے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ روایتی کلاس رومز سے نکل کر طالبات کو نئے، اہم اور دلچسپ تجربات و مشاہدات کرائے جائیں۔ ایسی تقریبات کے ذریعے ہم طلباء کی مختلف مہارتوں کی ترقی کیلئے کوششوں کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں تاکہ مقامی برادری بھی اس عمل میں شامل ہو سکے۔ تقریب میں والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جنہوں نے طالبات، فیکلٹی و اسکول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کا مشاہدہ کیا اور انہیں بے حد سراہا۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 08/05/2025
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ جي “معرڪهءِ حق” جي تقريبن ۾ حب ا...
View Details → 08/12/2025
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي ۾ سائڪالاجي شعبي پاران معرڪه ءِ حق ...
View Details → 08/12/2025
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي ۾ معرڪهءِ حق: پاڪستان جي فوجي مهم جو...
View Details → 08/12/2025