جامعہ سندھ کے “معرکہ حق” تقریبات میں حب الوطنی کا جوش و جذبہ نمایاں نظر آنے لگا، انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ مینجمنٹ میں مرکزی تقریب، وائس چانسلر اور ڈی سی جامشورو کی شرکت، اسکولی طالبات کی قومی نغموں پر پرفارمنس نے حاضرین کے دل جیت لیے، یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی جانب سے تقریری مقابلوں میں شرکت، پرجوش تقاریر اور پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش

جامعہ سندھ جامشورو میں ملک کی جشن آزادی کی تقریبات گیارہویں روز بھی حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہیں، جن میں قومی نغموں پر پرفارمنس، پرجوش تقاریر اور پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ کئی پروگرامز “معرکہ حق” کے زیر عنوان منعقد کیے گئے۔ مرکزی تقریب  انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ مینجمنٹ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ، جس میں سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول اور جامعہ سندھ کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ طالبات سبز اور سفید لباس میں ملبوس تھیں اور ان کے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر صدارتی خطاب میں شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے کہا کہ اس سال کی جشن آزادی تقریبات کو ماضی کے مقابلے میں منفرد حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جس جنگ کا آغاز کیا، اس کا ہماری بہادر فوج نے دشمن  کی سرزمین پر جا کر اختتام کیا۔ ڈاکٹر کھمباٹی نے بتایا کہ بھارت شروع میں اپنے نقصانات تسلیم کرنے سے متردد تھا، لیکن سی این این اور بی بی سی جیسے معتبر بین الاقوامی میڈیا اداروں نے جب رپورٹ کیا کہ پاکستان ایئرفورس کی جوابی کارروائی میں 6 بھارتی جنگجو جہاز جس میں 3 رافیل بھی شامل تھے تباہ ہوگئے، مزید برآں ایک برگیڈ ہیڈ کوارٹر و دیگر اہم تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا، تب دنیا بھر کو پتا چل گیا۔ انہوں نے  مزید کہا کہ پاکستانی قوم نے جنگ کے دوران اتحاد و حوصلے کا اظہار کیا۔ ہمارے میڈیا نے مصدقہ خبریں چلائیں، جس کی وجہ سے دنیا نے ان خبروں پر اعتماد کیا، تاہم بھارتی میڈیا جھوٹی پروپیگنڈہ چلاتا رہا، جس پر دنیا میں کہیں بھی کسی نے یقین نہیں کیا۔ وائس چانسلر نے زور دیا کہ “معرکہ حق” کا عنوان صرف ماضی کی فتوحات کو یاد کرنے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کی خودمختیاری کے دفاع کے تجدید عہد کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پاک فوج سے پیار ہماری پہچان کا حصہ ہے۔ ہمارے سپاہیوں کی قربانیاں ہر پاکستانی کیلئے باعث فخر ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر قادری نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیابی صرف میدان جنگ تک محدود نہیں تھی، ہم نے بھارت کو دنیا کے ہر سفارتی محاذ پر شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یوم آزاد امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے چہلم کے ساتھ آ رہا ہے، اس لیے 14 اگست کے پروگرامز محدود رکھے گئے ہیں، تاہم معرکہ حق کی مرکزی تقریبات 13 اگست کو ہونگی۔ سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول جامشورو کی طالبات نے ملی نغموں پر گروپ ڈانس پیش کیا، جس میں “شکریہ پاکستان” سمیت دیگر نغمے شامل تھے، جن پر حاضرین نے خوب تالیاں بجا کر انہیں داد تحسین دیا۔ بعد ازاں “معرکہ حق” کے زیر عنوان جامعہ سندھ کے طلبہ و طالبات کے مابین مباحثہ ہوا، جہاں طلبہ و طالبات نے پرجوش تقاریر پیش کیں۔ ججز ڈین فیکلٹی آف پروفیسر محمد خان سانگی اور ڈین فیکلٹے آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ناناک رام نے پہلا انعام پاکستان اسٹڈی سینٹر کی ماریا، دوسرا انعام انسٹیٹیوٹ آف لا کی عائزہ اور تیسرا انعام اسی انسٹیٹیوٹ کے وجاہت حسین کو دیا۔ تقریب میں پی وی سی مین کیمپس پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاہ، ڈین فیکلٹی آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد چانڈیو، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر حاکم علی مہیسر، ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیگس پروفیسر ڈاکٹر صنوبر سلمان شیخ، ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ، ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم اے قاضی انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ بیگم ملاح، ڈپٹی رجسٹرار (جنرل و ایڈمن) ندیم بُٹ، ڈاکٹر تانیہ مشتاق، علی اکبر کھیڑو، ڈاکٹر عرفان شخ، ڈاکٹر محمد عقیل بھٹو، ڈاکٹر فیصل حیدر شاہ و دیگر اساتذہ و انتظامی عملے کے اراکین نے شرکت کی۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 08/12/2025
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ جي “معرڪهءِ حق” جي تقريبن ۾ حب ا...
View Details → 08/12/2025
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي ۾ سائڪالاجي شعبي پاران معرڪه ءِ حق ...
View Details → 08/12/2025
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي ۾ معرڪهءِ حق: پاڪستان جي فوجي مهم جو...
View Details → 08/12/2025