جامعہ سندھ میں شعبہ نفسیات کی جانب سے معرکہ حق کے تحت کوئیز مقابلے، وائس چانسلر ڈاکٹر کھمباٹی کا ملک کی ترقی کیلئے اتحاد و ایمانداری کی ضرورت پر زور
شعبہ نفسیات جامعہ سندھ جامشورو نے پاکستان کی 78ویں آزادی کے حوالے سے منائی جانے والی تقریبات کے سلسلے میں ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے کی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نانک رام سمیت کئی اساتذہ و طلباء نے شرکت کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے پاکستان کی ترقی کیلئے اتحاد و ایمانداری کی ضرورت پر دیا۔ تاہم پروفیسر ڈاکٹر نانک رام نے شعبے کے سماجی رابطوں اور آگہی کو فروغ دلانے والے کردار کو سراہا۔ قبل ازیں قومی اتحاد کی علامت کے طور پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد طلباء نے “معرکہ حق” (سچائی کی جنگ) کے موضوع پر تقاریر و کوئیز مقابلوں میں حصہ لیا۔ چیئرمین شعبہ نفسیات ڈاکٹر منیزہ نے تقریب کے شرکاء اور معزز مہانوں کا شکریہ ادا کیا۔