جامعہ سندھ کے شعبہ فارمیسی پریکٹس کے 4 پی ایچ ڈی اسکالرز کے فائنل سیمینارز کا شیڈیول جاری

جامعہ سندھ کی جانب سے شعبہ فارمیسی پریکٹس کے 4 اسکالرز کے پی ایچ ڈی فائنل سیمینارز کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی گھوٹو نے اپنے اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ شعبہ فارمیسی پریکٹس کے پی ایچ ڈی اسکالرز ارسلان احمر  اور شائرہ شہناز کے فائنل سیمینارز 4 ستمبر 2025ء کو صبح 10 بجے، تاہم ثابت علی اور عبداللہ ڈیو کے فائنل پی ایچ ڈی سیمینارز 5 ستمبر 2025ء کو صبح 10 بجے فیکلٹی آف فارمیسی میں منعقد ہونگے۔ اس موقع پر اسکالرز اپنی تھیسز کا دفاع کریں گے۔ اسکالرز کے سپروائیزر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی گھوٹو اور معاون سپروائیزرز ڈاکٹر مدثر اقبال آرائیں بھی سیمینارز میں موجود ہونگے۔ اعلامیہ کے مطابق چاروں سیمینارز کی صدارت شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی کریں گے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 09/02/2025
Announcements
1024 x 768
ڇھ روزه سنڌالاجي ڪتابي ميلو
View Details → 09/03/2025
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ جي فارميسي پرئڪٽس شعبي جي 4 پي ايڇ...
View Details → 09/02/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ کے شعبہ فارمیسی پریکٹس کے 4 پی ایچ ڈی اس...
View Details → 09/02/2025