شیخ الجامعہ سندھ نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، درخت ماحولیاتی تبدیلیوں کی روکتھام کیلئے ضروری اور آئیندہ نسلوں کیلئے تحفہ قرار

شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے گزشتہ روز سندھ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز سینٹر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے درختوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کی روکتھام کیلئے مؤثر و ضروری اور آئیندہ نسلوں کیلئے تحفہ قرار دے دیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے کہا کہ پودے لگانا ملک کے ماحولیاتی نظام کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر پودے لگانے سے گلوبنگ وارمنگ کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کا آغاز کرنا تو آسان ہے لیکن پودوں کی حفاظت کرنا اور ان کے شجر بننے تک دیکھ بھال کرنا انتہائی کٹھن ہے، اس لیے، ہر طالب علم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان پودوں کی دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال سرکاری و نجی شعبوں میں لاکھوں پودے لگائے جاتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان میں سے اکثریت دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے مرجھا جاتے ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہر شہری کو کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہئے، جو آئیندہ نسلوں کیلئے تحفہ ہوگا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نانک رام، ڈائریکٹر ایس ڈی ایس ڈاکٹر ارم خوشنود، ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی، ڈاکٹر انتظار لاشاری، ڈاکٹر کرن سمیع میمن، منور راجڑ و دیگر بھی موجود تھے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 09/18/2025
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي جي وائيس چانسلر ٻوٽن جي پوکائي مهم ...
View Details → 09/18/2025
1024 x 768
ورلڊ بئنڪ پاران سنڌ يونيورسٽي ۾ فشريز اڪواڪلچر لي...
View Details → 09/18/2025
1024 x 768
شیخ الجامعہ سندھ نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، در...
View Details → 09/18/2025