جامعہ سندھ کی جانب سے سال 2026ء کے لیے بوائز ہاسٹلز کی دوبارہ الاٹمنٹ کا عمل شروع، فارم اور فیس چالان طلبہ کے ای پورٹل کے جاری

جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے سال 2026ء کے لیے بوائز ہاسٹلز کی دوبارہ الاٹمنٹ کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا ہے۔ سندھ یونیورسٹی کے پرووسٹ بوائز ہاسٹلز ڈاکٹر پسند علی کھوسو کے جاری کردہ سرکیولر کے مطابق الاٹمنٹ کا عمل 19 نومبر 2025ء سے شروع ہو گیا ہے۔ ہاسٹلز میں مقیم طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے الاٹمنٹ فارم بوائز ہاسٹلز کے اکیڈمک سیکشن سے دفتری اوقات کے دوران یکم دسمبر 2025ء سے قبل حاصل کرکے جمع کروا سکتے ہیں۔ سرکیولر میں اُن ضروری دستاویزات کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے، جو طلباء کو اپنی درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہیں۔ ان میں داخلہ چالان کی کاپیاں، قومی شناختی کارڈ، یونیورسٹی کا شناختی کارڈ، ہاسٹل کارڈ، گزشتہ ہاسٹل چالان، پاسپورٹ سائز تصاویر، ہاسٹل فارم اور فیس چالان شامل ہیں۔ طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہاسٹل اکوموڈیشن فارم اور فارم پروسیسنگ فیس چالان اپنے ای پورٹل سے حاصل کریں۔ پرووسٹ ڈاکٹر کھوسو نے واضح کیا ہے کہ فارم پروسیسنگ فیس تمام بینکوں میں موجود ’ون بل‘ سہولت کے ذریعے جمع کرائی جائے۔ انہوں نے سختی سے تنبیہ کی کہ طلباء ایزی پیسہ، یو بی ایل اومنی، جاز کیش یا ٹی سی ایس کے ذریعے فیس کی ادائیگی ہرگز نہ کریں۔ ہاسٹل کی ری الاٹمنٹ پروسیسنگ فیس کی ادائیگی کے لیے صرف بینکوں کے ’ون بل آئی ڈی‘ سسٹم کو ہی قبول کیا جائے گا۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 11/20/2025
Announcements
1024 x 768
جامعہ سندھ کی جانب سے سال 2026ء کے لیے بوائز ہاسٹلز ...
View Details → 11/20/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ کی جانب سے انتظامی نشست پر سینڈیکیٹ ان...
View Details → 11/20/2025
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي پاران بيچلر ڊگري پروگرامن ۾ داخلائ...
View Details → 10/29/2025