جامعہ سندھ نے عدالتی احکامات کے بعد افسران کی ایک نشست پر سینیڈیکیٹ کے انتخاب کو ملتوی کر دیا
جامعہ سندھ جامشورو نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدرآباد کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے افسران کی واحد نشست پر سینیڈیکیٹ کی رکنیت کے لیے ہونے والے انتخاب کو ملتوی کر دیا ہے۔ رجسٹرار و الیکشن آفیسر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ فیصلہ آئینی درخواست نمبر ڈی-6062 آف 2025ء مورخہ 9 دسمبر 2025ء میں ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ سندھ یونیورسٹی ایکٹ 1972ء وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ کے سیکشن 22 (1) (xviii) کے تحت 19 دسمبر 2025ء کو طے شدہ انتخاب کو آئندہ حکم تک ملتوی کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات کا نیا شیڈیول مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا۔
Author:
Mrs. Shumaila Solangi
12/17/2025