جامعہ سندھ کی جانب سے عدالتی احکامات کی تعمیل کا سلسلہ جاری، مختلف افسروں کے انتظامی عہدوں پر مقرری کے آرڈرز جاری، اساتذہ کو ان کے تدریسی شعبوں میں واپس بھیج دیا گیا

 جامعہ سندھ جامشورو نے ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدرآباد کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے مختلف افسران کے انتظامی عہدوں پر مقرری کے آرڈرز جاری کر دیے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کے حکم پر رجسٹرار ساجد قیوم میمن کی جانب سے جاری کردہ آرڈرز کے مطابق ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی کو ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن میں انچارج ڈائریکٹر اور انچارج انسپکٹر آف کالجز مقرر کیا گیا ہے، جبکہ زولوجی شعبے کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر برکت علی بگھیو کو ایڈیشنل کنٹرولر آف ایگزامنیشن کے عہدے سے ریلیو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس (بوائز) اجوید احمد بھٹی کو انچارج بیورو آف اسٹیگس تعینات کرنے کا آرڈر بھی جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب، انسٹیٹیوٹ آف فزکس کے پروفیسر ڈاکٹر مظہر عباسی کو سندھ یونیورسٹی کالونی کے چیئرمین کا چارج دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈپارٹمنٹ آف فشریز اینڈ ایکویٹک سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پنھل خان لاشاری کو پرووسٹ بوائز ہاسٹل کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 12/18/2025
Announcements
1024 x 768
جامعہ سندھ کی جانب سے عدالتی احکامات کی تعمیل کا س...
View Details → 12/18/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ کی جانب سے سال 2026ء کے لیے بوائز ہاسٹلز ...
View Details → 11/20/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ کی جانب سے انتظامی نشست پر سینڈیکیٹ ان...
View Details → 11/20/2025