سندھ یونیورسٹی کی جانب سے سال 2026ء کے لیے بوائز ہاسٹلز کی دوبارہ الاٹمنٹ کے لیے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 فروری مقرر

 سندھ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے تعلیمی سال 2026ء کے لیے بوائز ہاسٹلز کی دوبارہ الاٹمنٹ کے لیے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ پرووسٹ بوائز ہاسٹلز ڈاکٹر پنھل خان لاشاری نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے الاٹمنٹ فارم بوائز ہاسٹلز کے اکیڈمک سیکشن سے دفتری اوقات میں 2 فروری 2026ء سے قبل حاصل کر کے جمع کرا سکتے ہیں۔ سرکولر میں ان ضروری دستاویزات کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جو طلبہ کے لیے اپنی درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہیں۔ ان میں داخلہ چالان کی نقول، قومی شناختی کارڈ، یونیورسٹی کا شناختی کارڈ، ہاسٹل کارڈ، گزشتہ ہاسٹل چالان، پاسپورٹ سائز تصاویر، ہاسٹل فارم اور فیس چالان شامل ہیں۔ طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہاسٹل اکموڈیشن فارم اور فارم پروسیسنگ فیس چالان اپنے ای پورٹل سے حاصل کریں۔ پرووسٹ ڈاکٹر لاشاری نے واضح کیا ہے کہ فارم پروسیسنگ فیس تمام بینکوں میں دستیاب ون بل سہولت کے ذریعے جمع کرائی جائے۔ انہوں نے سختی سے تنبیہ کی کہ طلبہ ایزی پیسہ، یو بی ایل اومنی، جیز کیش یا ٹی سی ایس کے ذریعے فیس کی ادائیگی ہرگز نہ کریں۔ ہاسٹل کی ری الاٹمنٹ پروسیسنگ فیس کی ادائیگی کے لیے صرف بینکوں کے ون بل آئی ڈی سسٹم کو ہی قبول کیا جائے گا۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 01/21/2026
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي پاران سال 2026ع لاءِ بوائز هاسٽلن جي ...
View Details → 01/21/2026
1024 x 768
سندھ یونیورسٹی کی جانب سے سال 2026ء کے لیے بوائز ہاس...
View Details → 01/21/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ کی جانب سے عدالتی احکامات کی تعمیل کا س...
View Details → 12/18/2025