سندھ یونیورسٹی جامشورو میں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فار فیکلٹی کا افتتاح: نوجوان فیکلٹی کو جدید علم اور مہارتوں سے لیس کر کے تدریسی اور سیکھنے کے عمل میں تبدیلی لائی جائے گی، اساتذہ کی مسلسل تربیت اور مہارتوں میں اضافہ بلا شبہ معیاری اعلیٰ تعلیم کی ضمانت ہے، جامعات اسی وقت ترقی کرتی ہیں جب اساتذہ جدید علم، تدریسی طریقوں اور تحقیقی مہارتوں سے آراستہ ہوں، اس طرح کے تربیتی پروگرام نوجوان اساتذہ کو عالمی معیار کے مطابق ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح مری، ڈاکٹر منیر احمد میر جٹ، ڈاکٹر نیک محمد شیخ، ڈاکٹر عرفانہ ملاح و دیگر کا افتتاحی تقریب سے خطاب

 جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے اشتراک سے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فار فیکلٹی منعقد کیا گیا، جس کے پہلے مرحلے میں صرف لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کو شرکت کا موقع فراہم کیا گیا۔ سندھ یونیورسٹی کی محترمہ بینظیر بھٹو چیئر کے آڈیو ویژول روم میں 26 جنوری سے شروع ہونے والا یہ پروگرام 18 فروری 2026ء تک جاری رہے گا۔ مذکورہ تربیتی پروگرام کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے کیا۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر منیر احمد میر جٹ اور یونیورسٹی آف لاڑکانہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے ایچ ای سی کے تعاون پر این اے ایچ ای کے ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ ملاح نے پروگرام کے معیار اور بہترین ہم آہنگی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے شریک اساتذہ کو مسلسل سیکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ تدریسی شعبے میں کامیابی کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ ترقی ضروری ہے۔ انہوں نے سندھ یونیورسٹی کے اس عزم کو دہرایا کہ نوجوان فیکلٹی کو جدید علم اور مہارتوں سے لیس کر کے تدریسی اور سیکھنے کے عمل میں تبدیلی لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فیکلٹی ممبران کی مسلسل تربیت اور مہارتوں میں اضافہ بلا شبہ معیاری اعلیٰ تعلیم کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات اسی وقت آگے بڑھتی ہیں جب اساتذہ جدید علم، تدریسی طریقوں اور تحقیقی مہارتوں سے آراستہ ہوں۔ اس طرح کے تربیتی پروگرام نوجوان فیکلٹی کو عالمی معیار کے مطابق ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر مری نے مزید کہا کہ سندھ یونیورسٹی تدریسی اور سیکھنے کے عمل میں تبدیلی لانے کے لیے جدید تربیت، ٹیکنالوجی اور مہارتوں کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔ ایچ ای سی اسلام آباد کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر احمد میر جٹ نے نوجوان فیکلٹی ممبران کی تدریسی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور انہیں جدید تدریسی مہارتوں سے لیس کرنے کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے سندھ یونیورسٹی کی قیادت اور تربیتی ٹیم کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ یونیورسٹی آف لاڑکانہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ نے منتظمین کی کوششوں کو سراہا اور فیکلٹی کی صلاحیت سازی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی آف لاڑکانہ میں اس طرح کے تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ تربیتی پروگرام کی کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ ملاح نے مہمانوں، شرکاء اور ریسورس پرسنز کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری، پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ اور ڈاکٹر منیر احمد میر جٹ سمیت پرو وائس چانسلرز، ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز اور انتظامی افسران کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے مذکورہ تربیتی پروگرام ممکن ہوا۔ انہوں نے چار ہفتوں پر مشتمل اس جامع تربیتی  پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس تربیتی پروگرام میں 30 شرکاء اور 8 سینئر ریسورس پرسنز شامل ہیں، جو چار ہفتوں کے دوران 72 سیشنز میں اعلیٰ تعلیم کے اہم موضوعات جیسے تدریسی طریقے، نصاب کی تیاری، ابلاغی مہارتیں، مصنوعی ذہانت اور جدید تدریسی ماڈلز پر تربیت فراہم کریں گے۔ تقریب میں رجسٹرار ساجد قیوم میمن، ڈاکٹر عبدالرزاق چنا، نور آمنہ ملک، سہیل منگی، ڈاکٹر ریحانہ ملاح، سعید احمد منگی، ڈاکٹر فیض بروہی، ڈاکٹر فاطمہ ریحان دار و  دیگر بھی موجود تھے۔

 

Author: Mrs. Shumaila Solangi 01/27/2026
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي ڄامشورو ۾ نيشنل آئوٽ ريچ پروگرام فا...
View Details → 01/27/2026
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ جو اڪيڊمڪ ڪانووڪيشن مارچ جي آخري ...
View Details → 01/27/2026
1024 x 768
سندھ یونیورسٹی جامشورو میں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام ...
View Details → 01/27/2026