شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کا فیکلٹی آف سوشل سائنسز کا دورہ، طلباء سے ملاقات، اعلیٰ تعلیم میں کامیابی کے لیے مطالعے سے وابستگی، تنقیدی سوچ اور نظم و ضبط انتہائی اہم ہیں، طلباء کو تحقیقی و تجزیاتی صلاحیتوں کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح مری کی طلباء سے گفتگو

شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف تعلیمی شعبوں کے کلاس رومز کا جائزہ لیا اور تدریسی ماحول کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران وائس چانسلر نے سوشیالوجی، پولیٹیکل سائنس، انٹرنیشنل ریلیشنز اور مسلم ہسٹری سمیت فیکلٹی کے دیگر شعبوں کے کلاس رومز کا بھی جائزہ لیا اور طلباء سے ملاقات کی، ان کے خیالات سنے اور انہیں اپنے تعلیمی مقاصد پر توجہ مرکوز رکھنے کی تلقین کی۔ مختلف کلاس رومز میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے قومی ترقی میں تعلیم کے مرکزی کردار پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء یونیورسٹی کا حقیقی سرمایہ ہیں اور ان کی تعلیمی کامیابی معاشرے کے مستقبل کی تعمیر کرتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو موجود تعلیمی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں کامیابی کے لیے پڑھائی سے وابستگی، تنقیدی سوچ اور نظم و ضبط انتہائی اہم ہیں۔ تحقیقی اور تجزیاتی صلاحیتوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم صرف کلاس رومز تک محدود نہیں بلکہ اس کے لیے تجسس، جانچ پڑتال اور مسلسل سیکھنا بھی ضروری ہے۔ وائس چانسلر نے طلباء کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ یونیورسٹی انتظامیہ تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے اور سازگار تعلیمی ماحول برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ قبل ازیں آرٹس فیکلٹی بلڈنگ پہنچنے پر وائس چانسلر کا استقبال ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نانک رام نے کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں کے چیئرمین، بالخصوص چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری پروفیسر ڈاکٹر عرفان شیخ، سینئر فیکلٹی ممبران و افسران بھی موجود تھے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 02/10/2026
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ جي وي سي پروفيسر ڊاڪٽر فتح محمد م...
View Details → 02/10/2026
1024 x 768
شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کا فی...
View Details → 02/10/2026
1024 x 768
Sindh University VC Dr Marri visits Faculty of Social Sciences, interacts with students
View Details → 02/10/2026