جامعہ سندھ میں لگاتار دوسرے روز بھی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور آپریشن غضب للحق کی حمایت میں ریلی کا انعقاد، پاک فوج و پاکستان زندہ باد سے کیمپس گونج اٹھا، اساتذہ و ملازمین کے علاوہ طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت، پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ

جامعہ سندھ جامشورو میں بیورو آف اسٹیگس کی جانب سے لگاتار دوسرے روز بھی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور  آپریشن غضب للحق کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، یونیورسٹی کے باب الاسلام گیٹ سے وائس چانسلر ہاؤس تک نکالے جانے والی ریلی میں رجسٹرار ساجد قیوم میمن، ڈین فیکلٹی آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی گھوٹو، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر حاکم علی مہیسر، چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس پروفیسر ڈاکٹر غلام اکبر مہیسر، ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیگس اجوید احمد بھٹی، انجنیئر سجاد حسین شاہ، ذوالفقار علی رستمانی، ڈاکٹر عبدالرزاق چنہ، محمد معشوق صدیقی کے علاوہ اساتذہ، طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج و پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان جامعہ سندھ ڈاکٹر نادر علی مغیری نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری، سرحدی سلامتی اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجتماع کے ذریعے دشمن کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور عزم کا واضح پیغام دیا گیا۔ ریلی سے خطاب میں انجنیئر سجاد حسین شاہ نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سر زمینِ پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن چاہے کسی بھی روپ میں سامنے آئے، ہماری دلیر سیکورٹی فورسز خصوصاً آرمی، فضائیہ اور بحریہ ملک کے غیور عوام کے ساتھ مل کر اس کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر غلام اکبر مہیسر نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف زہریلی پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پورا ملک پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان 25 کروڑ عوام کی افواج ہیں اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ ڈاکٹر مہیسر کا کہنا تھا کہ بھارت رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرچکا ہے،اس کا جواب انہیں دن میں ملتا ہے تو اسے تارے نظر آجاتے ہیں، پاکستان آرمی نے پیشہ ورانہ فوج ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اس موقع پر رجسٹرار ساجد قیوم میمن نے کہا کہ افغان طالبان بھی بھارت کی طرح چھپ کر حملہ کر رہے ہیں، اس سے بڑی بزدلی اور کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر فوج نے افغان طالبان و تحریک طالبان پاکستان کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کر کے انہیں چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کردیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید احمد چانڈیو نے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور اہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کے خلاف جوابی ایکشن کے دوران دنیا نے دیکھا کہ حملے کیسے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو بھی اپنے اندر جھانکنا چاہئے اور بھارت سے لیے گئے بدلے سے سیکھنا چاہئے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 03/04/2026
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ ۾ لاڳيتو ٻئي ڏينهن به پاڪ فوج سان ...
View Details → 03/04/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ میں لگاتار دوسرے روز بھی پاک فوج سے اظہ...
View Details → 03/04/2026
1024 x 768
Thunderous Pro-Pak Military slogans echo as SU holds army solidarity rally on 2nd consecut...
View Details → 03/04/2026