شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر فتح مری کی جانب سے بوائز ہاسٹلز میں اسٹوڈنٹ کارڈ اسکیننگ سسٹم کا افتتاح

شیخ الجامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے تعلیمی و انتظامی عملے کے ساتھ گزشتہ روز سندھ یونیورسٹی بوائز ہاسٹلز کے مرکزی دروازے پر نصب کردہ اسٹوڈنٹ کارڈ اسکیننگ سسٹم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پرو وائس چانسلر مین کیمپس، ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز اور تدریسی شعبوں کے سربراہان، رجسٹرار، فیکلٹی ممبرز، اکیڈمک نیز ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی پرووسٹ اور ہاسٹل کا عملہ شریک ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری نے شفافیت، سلامتی اور کیمپس کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ بالخصوص ہاسٹلز میں رہنے والوں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کوششیں انتظامی نظام کو ڈجیٹل بنانے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے بارے میں یونیورسٹی کے وسیع ویژن کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سسٹم کے مؤثر نفاذ اور مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے پرووسٹ، دونوں ڈپٹی پرووسٹس، ڈائریکٹر آئی ٹی ایس سی اور ہاسٹل عملے کی جانب سے طلبہ کی سہولیات میں بہتری کے لیے کی جانے والی بھرپور کوششوں کو بھی سراہا۔ بوائز ہاسٹلز کے پرووسٹ ڈاکٹر پنھل خان لاشاری نے حالیہ انتظامی و ترقیاتی اقدامات کا ذکر کیا، جو ہاسٹل مینجمنٹ، سکیورٹی، نظم و ضبط اور رہائشی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کارڈ اسکیننگ سسٹم کی تنصیب کو سیکیورٹی کو مضبوط کرنے اور انتظامی عمل کو مزید منظم بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سسٹم باقاعدہ طور پر الاٹ شدہ ہاسٹل کے رہائشیوں کی شناخت کو آسان بنائے گا اور آمد و رفت کے ریکارڈ کو درست انداز میں برقرار رکھنے میں مدد دے گا، سسٹم غیر رہائشی طلبہ اور غیر مجاز افراد کے داخلے کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، جس سے ہاسٹلز کے اندر مجموعی نظم و ضبط اور سکیورٹی بہتر ہوگی۔

 

Author: Mrs. Shumaila Solangi 04/02/2026
Announcements
1024 x 768
SU Vice-Chancellor inaugurates student card scanning system at boys’ hostels
View Details → 04/02/2026
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي جي وائيس چانسيلر ڊاڪٽر فتح مري پارا...
View Details → 04/02/2026
1024 x 768
شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر فتح مری کی جانب سے بوائز ہا...
View Details → 04/02/2026