جامعہ سندھ میں دھرتی ماں کا عالمی دن منایا گیا، آگاہی واک اور شجرکاری مہم کا اہتمام، موسمیاتی تبدیلی تیزی سے بڑھتا ہوا ایک عالمی چیلنج ہے، جس کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، بڑھتا ہوا درجہ حرارت ماحولیاتی بگاڑ کو مزید بڑھا رہا ہے، ماحولیاتی توازن کی بحالی کے لیے پودے لگانا ایک مؤثر قدم ہے، کیمپس میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے، وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کا ریلی سے خطاب

جامعہ  سندھ جامشورو کے شعبہ جغرافیہ کی جانب سے گرین یوتھ موومنٹ کلب کے تعاون سے گزشتہ روز دھرتی ماں کا عالمی دن منایا گیا، اس سلسلے میں آگاہی واک اور شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا تاکہ طلبہ اور اساتذہ میں ماحولیاتی ذمہ داری کا شعور پیدا کیا جا سکے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کی قیادت میں آگاہی واک سینٹرل لائبریری سے شروع ہوئی اور شعبہ جغرافیہ تک پہنچی جہاں تقاریر بھی کی گئیں۔ بعد میں شعبہ جغرافیہ کے اندر شجرکاری مہم کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے پودا لگا کر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی تیزی سے بڑھتا ہوا ایک عالمی چیلنج ہے، جس کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت ماحولیاتی بگاڑ کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی توازن بحال کرنے کے لیے شجرکاری کرنا ایک مؤثر قدم ہے، اس لیے کیمپس پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کے اثرات نہایت نقصان دہ ہیں۔ ڈاکٹر مری نے ماحولیاتی تبدیلی کو سمجھنے اور پائیدار حل تلاش کرنے میں جغرافیہ کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے مادر علمی میں ماحول دوست رویوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ چیئرمین شعبہ جغرافیہ ڈاکٹر سجومل میگھواڑ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور جغرافیہ کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنا انسانی بقا کے لیے ضروری ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن رہا ہے۔ اس موقع پر جغرافیہ کے طلباء امیر علی، مہک، فراز، رمشا، دلیپ، حشمت اور نازیہ نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے سمیت لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا اور درخت لگانے کو صاف اور صحت مند مستقبل کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ناہید کاکا، پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد جونیجو، شائستہ خان، محب علی لغاری، سعد اللہ راہوجو، علی انور چانڈیو، نیلوفر سہارن، ڈاکٹر خالد لاشاری، ڈاکٹر رفیق لاشاری، ڈاکٹر شاہ مراد چانڈیو، ڈاکٹر عبدالرزاق چنہ، ڈاکٹر محمد یونس لغاری، ڈاکٹر ذوالفقار علی لغاری، ڈاکٹر پنھل خان لاشاری، ڈاکٹر نظیر بروہی، ڈاکٹر محمد علی لغاری، ڈاکٹر رفیق قمبرانی، پروفیسر منٹھار علی، رفیق بروہی، منور راجڑ اور دیگر کئی اساتذہ و طلباء بھی موجود تھے۔

 

Author: Mrs. Shumaila Solangi 04/23/2026
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي پاران ڌرتي ماءُ جو عالمي ڏهاڙو ملها...
View Details → 04/23/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ میں دھرتی ماں کا عالمی دن منایا گیا، آگ...
View Details → 04/23/2026
1024 x 768
SU marks International Mother Earth Day with awareness walk, plantation drive
View Details → 04/23/2026