جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے کیمپسز میں پہلے سیمسٹر کے امتحانات پرامن طریقے سے جاری

 جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے مختلف کیمپسز میں پہلے سیمسٹر کے امتحانات پرامن طریقے سے جاری ہیں، طلباء نے گزشتہ روز پرامن اور خوشگوار ماحول میں اپنے پرچے دیئے۔ جامعہ سندھ اور اس کے کیمپسز میں 8 مئی سے شروع ہونے والے امتحانات کے مسلسل پانچویں روز متعلقہ فیکلٹیوں کے ڈینز نے اپنے متعلقہ شعبوں کا دورہ کرکے امتحانی مراکز پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور امتحانی عمل کی نگرانی کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کی خصوصی ہدایات پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کے لیے پینے کے ٹھنڈے پانی سمیت دیگر سہولیات کو یقینی بنایا، جبکہ مقررہ روٹس پر پوائنٹ بسوں کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ طلباء بروقت امتحانی مراکز تک پہنچ سکیں۔ ادھر لاڑ کیمپس بدین میں کیمپس کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل چانڈیو نے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے جاری امتحانات کا جائزہ لیا اور نگرانی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر خلیل الرحمان بھٹی، ڈاکٹر عبدالقادر پاٹولی اور ڈاکٹر کرشن کمار لوہانہ بھی موجود تھے۔ ٹیم نے مختلف امتحانی ہالز میں انتظامات اور امتحانی عمل کا معائنہ کیا۔ دوسری جانب ایلسا قاضی کیمپس حیدرآباد، ٹھٹھہ کیمپس، شہید بینظیر بھٹو کیمپس دادو اور سید الہڈنو شاہ کیمپس نوشہروفیروز میں بھی خوشگوار اور پرامن ماحول میں امتحانات جاری ہیں۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 05/13/2026
Announcements
1024 x 768
جامعہ سندھ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منش...
View Details → 05/13/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے کیمپسز میں پہلے سیمس...
View Details → 05/13/2026
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي ۽ اينٽي نارڪوٽڪس فورس پاران منشيات ...
View Details → 05/13/2026