جامعہ سندھ کی جانب سے ہاسٹل الاٹمنٹ 2026ء کیلئے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں یکم جولائی تک توسیع

جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس میں بوائز ہاسٹلز کی الاٹمنٹ 2026ء کے لیے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ پرووسٹ بوائز ہاسٹلز ڈاکٹر پنہل خان لاشاری کی جانب سے جاری کردہ سرکولر میں ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ہاسٹل فیس یکم جولائی 2026ء تک جمع کرا لیں، بصورت دیگر ان کی ہاسٹل الاٹمنٹ منسوخ کی جائے گی۔ سرکولر میں ہاسٹلر طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے ای پورٹل کے ذریعے ہاسٹل فیس کا چالان حاصل کر سکتے ہیں۔ پرووسٹ آفس نے امیدواروں کو مزید مشورہ دیا ہے کہ فیس کا چالان کسی بھی ایسے بینک میں 1 بل آئی ڈی کے ذریعے جمع کرایا جائے جہاں 1 بل سہولت موجود ہو، جبکہ ایزی پیسہ، یو بی ایل اومنی، ٹی سی ایس یا جیز کیش کے ذریعے ادائیگی قبول نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر لاشاری کا کہنا ہے کہ مقررہ میعاد گزرنے کے بعد  تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔مقررہ مدت گزر جانے کے باوجود فیس جمع نہ کرانے والے طلبہ کے ای پورٹل فوری طور پر بند کیے جائیں گے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 06/17/2026
Announcements
1024 x 768
جامعہ سندھ کی جانب سے ہاسٹل الاٹمنٹ 2026ء کیلئے فیس ...
View Details → 06/17/2026
1024 x 768
SU VC Dr Marri inaugurates handicrafts centre to promote Sindh’s cultural heritage
View Details → 06/17/2026
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي جي وائيس چانسلر پروفيسر ڊاڪٽر فتح م...
View Details → 06/17/2026