جامعہ سندھ میں ماسٹرز، ایم فل و پی ایچ ڈی میں داخلے جاری: بیچلر ڈگری پروگرامز کی میرٹ لسٹ آج جاری کیے جانے کا امکان

 جامعہ سندھ جامشورو میں مختلف شعبوں میں ماسٹرز، ایم فل و پی ایچ ڈی میں داخلے جاری ہیں، جبکہ بیچلر ڈگری پروگرام کی میرٹ لسٹ آج (منگل) پر جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن غلام محمد بھٹو کے مطابق ماسٹر ڈگری پروگرام کے مختلف شعبوں کیلئے خواہمشند امیدوار 15 جنوری 2021ء تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ انہوں کا کہنا تھا کہ کوشش جاری ہے بیچلر ڈگری پروگرام کی میرٹ لسٹ ایک دو دن میں جاری کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹرز ڈگری پروگرامز کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے والے امیدوار فارم فی 2500 روپے ضرور جمع کرائیں، بصورت دیگر 15 جنوری 2021ء کے بعد وہ داخلے کے عمل سے رہ جائیں گے۔ دوسری طرف گریجوئیٹ اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد میمن کے مطابق مختلف شعبوں میں ایم فل و پی ایچ ڈی پروگرامز میں بھی داخلے جاری ہیں جوکہ 25 جنوری تک جاری رہیں گے۔ خواہشمند امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر جاکر خود کو رجسٹر کرکے داخلے کیلئے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔ ایم فل و پی ایخ ڈی میں داخلے کے خواہشمند ایڈمیشن فارم کے پراسیسنگ فی 3000 روپے لازمی جمع کروائیں

Author: Director ITSC 01/12/2021
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي پاران تعليمي سال 2026ع بيچلرس ۽ ٿرڊ ا...
View Details → 09/16/2025
1024 x 768
سنڌالاجي ۾ سڀاڻي ڪتابي ميلي جي اختتامي تقريب ۽ “ج...
View Details → 09/16/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ کا تعلیمی سال 2026ء کے تحت بیچلر اور تھرڈ...
View Details → 09/16/2025