جامع سندھ میں بیچلر ڈگری پروگرامز کے مختلف 57 شعبوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ پہلے مرحلے میں کل 30 اور 31 اکتوبر سے منعقد ہوگا، پوائنٹ بسوں کے روٹ پلان اور امیدواروں کی جامعہ میں داخل ہونے سے متعلق انٹری راستوں کا اعلان
جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلر ڈگری پروگرامز کے مختلف 57 شعبوں میں داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ پہلے مرحلے میں کل 30 اور 31 اکتوبر کو منعقد کیا جارہا ہے، جس کی تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ پری انٹری ٹیسٹ کیلئے روٹس کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جس کے مطابق طلبہ سندھیالوجی کے مرکزی دروازے سے جامعہ میں داخل ہونگے اور علامہ آئی آئی قاضی چوک سے ہوتے ہوئے سینٹرل لائبریری تک پہنچنے کے بعد آرٹس فیکلٹی بلڈنگ، ڈپارٹمینٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، آئی بی اے و انسٹیٹیوٹ آف کامرس کی طرف روانہ ہونگے۔ اسی طرح طالبات اسٹیشن روڈ سے جامعہ میں داخل ہونگی اور انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر، بایو کیمسٹری، بایو ٹیکنالوجی و مائیکرو بایولاجی شعبوں میں جا سکیں گی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر ایاز کیریو کے مطابق امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز پر ان کے بلاکس کے نمبر درج ہیں، جس سے انہیں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پری انٹری ٹیسٹ کے پہلے مرحلے میں کل ہفتے کے روز 5800 سے زائد امیدوار انٹری ٹیسٹ دیں گے، تاہم 5 ہزار سے زائد امیدوار اتوار کے روز ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹ انچارج میہر علی قاضی نے روڈ پلان کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق پوائنٹ بسیں صبح آٹھ بجے اولڈ کیمپس وایہ شہباز بلڈنگ، مارکیٹ وایہ سٹی گیٹ، قاسم آباد، نسیم نگر وایہ گلستان سجاد، لطیف آباد پونے سات نمبر وایہ لطیف آباد پونے 5 نمبر، ایگریکلچر کامپیلس اور کوٹری وایہ لطیف چوک ٹیلیگراف سے چلائی جائیں گی۔ دوسری جانب جامعہ سندھ کے ملازمین، اساتذہ و افسران انسٹیٹیوٹ آف فزکس کے روٹ سے امتحانی مراکز کی طرف جا سکیں گے۔