جامعہ سندھ و آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،جامعہ سندھ کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کے طلباءانٹرنشپ اور آرمی کالج کے اساتذہ تربیتی کورس کر سکیں گے

 جامعہ سندھ جامشورو اور آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج حیدرآباد کینٹ کے مابین تعلیمی معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت جامعہ سندھ میں بی ایڈ و ایم ایڈ کے طلباءآرمی پبلک اسکول اینڈ کالج میں انٹرنشپ کر سکیں گے، تاہم آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کے ٹیچرز جامعہ سندھ میں بہترین اساتذہ کی زیر نگرانی تربیت حاصل کر سکیں گے۔ مفاہمتی یادداشت پر جامعہ سندھ کی جانب سے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی جانب سے نامزد کیے گئے ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار عالمانی نے دستخط کیے، جبکہ آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کی جانب سے پرنسپال پروفیسر شہزاد محمود سردار نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اوریک جامعہ سندھ محمد عقیل بھٹو بھی موجود تھے۔ تقریب ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر عبدالستار عالمانی کے آفس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالستار عالمانی نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج اور جامعہ سندھ کے مابین معاہدہ ہونے سے دونوں اداروں کے اساتذہ و طلباءکو فائدہ ہوگا، جس سے سیکھنے کے نئے طریقے اور مہارتیں حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ بعد ازاں پرنسپال آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کو وفد سمیت فیکلٹی آف ایجوکیشن کا دورہ کرایا گیا۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 11/16/2021
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ ۾ انسٽيٽيوٽ آف لينگويجز پاران پن...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ میں انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کی جانب سے پ...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
SU int’l conference sheds light on teachings of Prophet Muhammad (PBUH)
View Details → 08/28/2025