اٹلی سے پی ایچ ڈی مکمل کرکے وطن واپس آنے والے جامعہ سندھ کے لیکچرر ڈاکٹر زین انور کی شیخ الجامعہ محمد صدیق کلہوڑو سے ملاقات، مبارکباد پیش
جامعہ سندھ کی فیکلٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس کے لیکچرر ڈاکٹر زین انور میمن اٹلی سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ کر شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں تین سال کے اندر اپنی ڈاکٹوریٹ کی تعلیم مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر زین انور میمن نے ”بجلی تقسیم کرنے والے نیٹ ورک کیلئے نئے طریقے اور بناوٹی تصورات“ کے زیر عنوان اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔ انہوں نے اپنی تحقیق کے ذریعے سرکٹ کی برابری کے حوالے سے بجلی/ پاور کی نظام کیلئے متبادل طور طریقے تجویز کیے ہیں، جو دیگر جدید ترین تکنیکوں سے متعلق تقابلی درستگی و کارکردگی فراہم کرتے ہیں۔ شیخ الجامعہ نے ملاقات میں انہیں مشورہ دیا کہ وہ اٹلی سے پی ایچ ڈی کرکے آنے کے بعد اب جامعہ سندھ کے الیکٹرانک انجنیئرنگ میں معیاری تحقیق کرائیں تاکہ اسکالرز کو دنیا کے مختلف ممالک میں مذکورہ شعبے کے اندر روزگار کے بہترین مواقع فراہم ہو سکیں۔