جامعہ سندھ کی جانب سے نجی کالجز میں ایم بی اے ایوننگ پروگرام کے امتحانات کا شیڈیول جاری، پرچہ اول 8 فروری پر لیا جائیگا، امتحانی سینٹر کالج آف ماڈرن سائنسز حیدرآباد میں قائم

ناظم سیمسٹر امتحانات جامعہ سندھ جامشورو محمد معشوق صدیقی نے اپنے اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ جامعہ سندھ سے ملحقہ نجی کالجز میں 2 سالہ ایم بی اے ایوننگ (6 سیمسٹر) پروگرام کی تیسرے اور چھٹے سیمسٹر کے امتحانات 8 فروری 2022ءسے شروع ہونگے۔ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ سے ملحقہ نجی کالجز میں ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ کا پیپر 8 فروری، ای کامرس 9 فروری، منیجرل اکنامکس 10 فروری اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کا پرچہ 11 فروری پر منعقد ہوگا۔ دوسری جانب ایم بی اے سیکنڈ ایئر کے چھٹے سیمسٹر کا پرچہ اول ہیومن ریسورسز مینجمنٹ کا ہوگا جو 8 فروری پر لیا جائیگا، تاہم بزنس انٹرشپ کا پرچہ بھی اسی دن لیا جائیگا، جبکہ دیگر پیپر مختلف دنوں پر لیے جائیں گے، امتحانات 13 فروری تک جاری رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق مختلف نجی کالجز کالج آف ماڈرن سائنسز حیدرآباد، انیس حسن سینٹر فار ایکسیلنس حیدرآباد، انسٹیٹیوٹ آف بزنس اسٹڈیز حیدرآباد، محمد انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میرپورخاص، سکھر انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سکھر کے تمام ایم بی اے کے طلباءکے امتحانات کیلئے سینٹر کالج آف ماڈرن سائنسز حیدرآباد میں قائم کیا گیا ہے۔