جامعہ سندھ کی جانب سے ملحقہ سرکاری کالجز میں اے ڈی ایس (باٹنی) کے سیمسٹر امتحانات 8 فروری سے شروع کرانے کا اعلان: شیڈول جاری
جامعہ سندھ جامشورو سے ملحقہ سرکاری کالجز میں تعلیمی سال 2020ءکے ای ڈی ایس (باٹنی) کے سیمسٹر امتحانات 8 فروری سے شروع کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ناظم سیمسٹر امتحانات جامعہ سندھ محمد معشوق صدیقی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ سے ملحقہ تمام سرکاری کالجز میں اے ڈی ایس (باٹنی) حصہ اول، پہلے سیمسٹر کے امتحانات 8 فروری سے شروع ہونگے جو 13 فروری تک جاری رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی ایس (باٹنی) کے انگلش ون کا پرچہ 8 فروری، پاکستان اسٹڈیز 9 فروری، میتھمیٹکس (کمپلسری) 10 فروری، ڈائی ورسٹی آف پلانٹس 11 فروری، زولاجی مائنر ون 13 فروری اور فزیالوجی مائنر ٹو کا پرچہ 13 فروری پر لیا جائیگا۔ اعلامیہ کے مطابق امتحانی سینٹر کالج آف ماڈرن سائنسز حیدرآباد میں قائم کیا گیا ہے۔