جامعہ سندھ کی جانب سے ملحقہ کالجز میں 3 سالہ ایل ایل بی پروگرام کے سالانہ امتحانات 2020ءکیلئے امتحانی فارم 31 جنوری سے پُر کیے جانے کا اعلان

 ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو کی جانب سے ایل ایل بی حصہ اول (فیلوئر)، حصہ دوم و حصہ سوم (فریش اینڈ فیلوئر) سالانہ امتحانات 2020ءکیلئے امتحانی فارم 31 جنوری 2022ءسے پُر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کنٹرولر نے مطلع کیا ہے کہ جامعہ سندھ کے ملحقہ سرکاری و نجی کالجز میں 3 سالہ ایل ایل بی پروگرام کے امتحانی فارم 31 جنوری سے 21 فروری 2022ءتک لیٹ فی کے بغیر جمع کرائے جا سکتے ہیں، تاہم 22 فروری سے 28 فروری تک 3 ہزار روپے لیٹ فی کے ساتھ فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔ اعلامیہ کے ذریعے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امتحانی فی حبیب بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں جامعہ کے اکاﺅنٹ نمبر 00427991823303میں جمع کرائیں۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 01/31/2022
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي جي وائيس چانسلر ٻوٽن جي پوکائي مهم ...
View Details → 09/18/2025
1024 x 768
ورلڊ بئنڪ پاران سنڌ يونيورسٽي ۾ فشريز اڪواڪلچر لي...
View Details → 09/18/2025
1024 x 768
شیخ الجامعہ سندھ نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، در...
View Details → 09/18/2025