ڈاکٹر اے ایچ ایس بخاری انسٹیٹیوٹ آف انفامیشن اینڈ کمیونیکیشن جامعہ سندھ میں ایم فل و پی ایچ ڈی کے ریگیولر و امپروور/فیلوور اسکالرز کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات کا اعلان

 ڈائریکٹر ڈاکٹر اے ایچ ایس بخاری انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی جامعہ سندھ جامشوروڈاکٹر لچھمن داس دھومیجا نے پی ایچ ڈی (انفارمیشن ٹیکنالوجی) تعلیمی سال 2021ء(ریگیولر اور تعلیمی سال 2020ءکے امپروور/ فیلوور)، ایم فل (آئی ٹی) تعلیمی سال 2021 (ریگیولر)، ایم فل (آئی ٹی) تعلیمی سال 2019ءاور 2020ء(امپروور و فیلوور) اور ایم فل سافٹ ویئر انجنیئرنگ تعلیمی سال 2020ء(امپروور و فیلوور) کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ڈاکٹر لچھمن داس دھومیجا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں مطلع کیا گیا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی تعلیمی سال 2021ءکے پہلے سیمسٹر کا پرچہ 16 فروری کو لیا جائے گا، جو مشین لرننگ کا ہوگا۔ اسی طرح انفارمیشن سکیورٹی کا پرچہ 18 فروری اور کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کا پیپر 21 فروری 2022ءکو لیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق پی ایچ ڈی (آئی ٹی) تعلیمی سال 2020ءکے امپروور و فیلوور اسکالرز کا انفارمیشن سکیورٹی کا پرچہ 16 فروری، ایڈوانسڈ ڈیٹا سائنس اور نیٹ ورک سائنس کے پرچے بالترتیب 18 اور 21 فروری کو منعقد ہونگے۔ اعلامیہ کے مطابق ایم فل (آئی ٹی) تعلیمی سال 2021ءکے ریگیولر اسکالرز کے امتحانات 16 سے 23 فروری اور ایم فل (آئی ٹی) کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات 2020ء(امپروور و فیلوور) رواں ماہ کی 16 سے 23 تاریخ تک منعقد ہونگے۔ اعلامیہ کے مطابق ایم فل (آئی ٹی) کے پہلے سیمسٹر 2019ءکے امپروور و فیلوور کیلئے امتحانات بھی انہی تاریخوں پر منعقد ہونگے۔ جبکہ ایم فل (سافٹ ویئر انجنیئرنگ) کے تعلیمی سال 2020ءکے امپروور و فیلوور اسکالرز کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات بھی 16 سے 23 فروری 2022ءتک لیے جائیں گے۔