جامعہ سندھ کا آل پاکستان گرلز انٹر ورسٹی چیمپین شپ 2022-23ءمیں شرکت کی خواہشمند طالبات سے ٹرائلز 28 اکتوبر سے لینے کا اعلان، منتخب طالبات 3 نومبر کو شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ میں منعقد ہونے والے یونٹ میں حصہ لیں گی

جامعہ سندھ جامشورو کے مختلف ڈپارٹمنٹس، انسٹیٹیوٹس، سینٹرز و ملحقہ کالجز میں زیر تعلیم طالبات کو سندھ یونیورسٹی گرلز اسپورٹس ٹیم میں شامل کرنے کیلئے ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز 28 اکتوبر 2022ءکو فاطمہ جناح گرلز جمنازیم میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹرائلز میں کامیاب طالبات 3 نومبر کو شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی بینظیر آباد میں 3 نومبر 2022ءکو ہونے والی آل پاکستان گرلز انٹر ورسٹی چیمپن شپ 2022-23ءمیں حصہ لیں گی۔ انچارج ڈائریکٹر اسپورٹس (گرلز) جامعہ سندھ مریم کیریو نے اپنے اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ جامعہ سندھ جامشورو کے مختلف شعبوں و ملحقہ کالجز کی خواہشمند طالبات 28 اکتوبر کو سلیکشن کمیٹی کے سامنے صبح گیارہ بجے پیش ہوں تاکہ ان کے ٹرائلز ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں کامیاب طالبات کو 29 اکتوبر کو فاطمہ جناح گرلز جمنازیم میں تربیتی کیمپ میں آنا ہوگا، جس کے بعد جامعہ سندھ کی ٹیم 11 نومبر کو شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں ہونے والی آل پاکستان گرلز انٹر ورسٹی چیمپین شپ 2022-23ءمیں حصہ لیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق ٹرائلز میں 25 سال سے کم عمر کی طالبات حصہ لی سکیں گی۔ خواہشمند طالبات اپنے ہمراہ میٹرک کا پکا سرٹیفکیٹ، انٹرمیڈیٹ کی اسناد، انرولمنٹ، قومی شناختی کارڈ، کووڈ ویکسینیشن کارڈ و پاسپورٹ سائز فوٹوگرافس لازماً لیکر آئیں۔