شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیر صدارت اجلاس، تعلیمی سال 2024ءکیلئے بیچلر پروگرامز میں اعلانیہ داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ دو مرحلوں 22 اور 29 اکتوبر کو لینے کا فیصلہ، داخلے کے مختلف خواہشمندوں کی اپیل پر آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ میں 16 اکتوبر تک توسیع، کیمپسز میں الگ ٹیسٹ صرف 29 اکتوبر کو ہوگا

شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیر صدارت تعلیمی سال 2024ءکیلئے بیچلر ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ کیلئے تشکیل دی گئی مختلف کمیٹیوں کے کنوینرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیچلرز، پانچویں سیمسٹر و ماسٹرز میں داخلوں کیلئے آن لائن فارم جمع کرانے کے تاریخ میں 16 اکتوبر تک توسیع کرنے اور انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے مین کیمپس پر پری انٹری ٹیسٹ دو مرحلوں 22 اور 29 اکتوبر کو لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس وائس چانسلر آفس میں وی سی پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پرو وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی کے علاوہ کنوینر لاجسٹک سپورٹ کمیٹی رجسٹرار ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو، کنوینر کو آرڈینیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ بیگم ملاح، کنوینر ہال مینجمنٹ، رسیپشن اینڈ گائیڈنس احسان شاہ راشدی، کنوینر اسٹوڈنٹس والنٹیرز کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم انصاری، کنوینر پبلسٹی اینڈ پریس کمیٹی نادر علی مغیری، کنوینر آئی ٹی سروسز کمیٹی کامران ڈاہری، کنوینر سیکورٹی کمیٹی عبدالمجید پنہور، کنوینر واٹر ڈسٹری بیوشن کمیٹی ڈاکٹر نذیر احمد بروہی، کنوینر پاور سپلائی کمیٹی انجنیئر تنویر گلفام میمن، کنوینر پروکیورمنٹ کمیٹی ڈاکٹر انتظار علی لاشاری، کنوینر میڈیکل فیسی لیٹیشن اینڈ ایمرجنسی کمیٹی ڈاکٹر اربیلہ آغا، کنوینر فنانس کمیٹی ڈائریکٹر فنانس ذیشان میمن، کنوینر ٹرانسپورٹ کمیٹی میہر علی قاضی، ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر ایاز کیریو، ڈائریکٹر ٹیسٹنگ سینٹر ڈاکٹر آفتاب چانڈیو، ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیگس ڈاکٹر غزالہ پنہور، سینئر ٹرانسپورٹ آفیسر رحمت اللہ شر و سیکورٹی آفیسر کاشف ناریجو نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ امیدواروں کی جانب سے داخلے کی تاریخ میں توسیع کیلئے کی گئی اپیل پر داخلوں کے لیے آن لائن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 16 اکتوبر تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم انٹری ٹیسٹ تین کی بجائے 2 مرحلوں 22 اور 29 اکتوبر کو منعقد کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ جامعہ سندھ کے کیمپسز میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں سے ان کے کیمپسز میں ہی انٹری ٹیسٹ ایک ہی روز 29 اکتوبر کو لیا جائے گا۔ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر کلہوڑو نے کہا کہ تعلیمی سال 2024ءکیلئے بیچلر ڈگری پروگرامز میںد اخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے دونوں مرحلوں کے دوران ایک دوسرے کے قریب واقع اضلاع کے امیدواروں کو ایک ساتھ بلوایا جائے تاکہ وہ مل کر سہولت کے ساتھ جامعہ پہنچ کر ٹیسٹ دیں۔ اس موقع پر انہوں نے تمام کنوینرز کی تجاویز سنیں، جس کے بعد انٹری ٹیسٹ کے لیے سیکورٹی، صحت، سیٹنگ ارینجمنٹ، امیدواروں کو کسی بھی دشواری سے بچانے، پارکنگ اور امیدواروں اور ان کے والدین کے جامعہ میں داخل ہونے کے حوالے سے پلان تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔