جامعہ سندھ جامشورو کے زیر انتظام سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول جامشورو اور ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول حیدرآباد موسم سرما کی تعطیلات پر 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے

 جامعہ سندھ جامشورو کے زیر انتظام سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول جامشورو اور ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول حیدرآباد محکمہ تعلیم سندھ کے اعلان کے تحت موسم سرما کی تعطیلات پر 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول جامشورو اور ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول حیدرآباد 22 سے 31 دسمبر 2023ءتک بند رہیں گے، تاہم دونوں اسکول یکم جنوری 2024ءکو دوبارہ کھل جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران ضروری عملہ بدستور اپنی ڈیوٹیوں پر موجود رہے گا۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 12/21/2023
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي پاران تعليمي سال 2026ع بيچلرس ۽ ٿرڊ ا...
View Details → 09/16/2025
1024 x 768
سنڌالاجي ۾ سڀاڻي ڪتابي ميلي جي اختتامي تقريب ۽ “ج...
View Details → 09/16/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ کا تعلیمی سال 2026ء کے تحت بیچلر اور تھرڈ...
View Details → 09/16/2025