جامعہ سندھ کی گرلز ہاسٹلز میں فریش الاٹمنٹ 2024ءکے فارم و فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 فروری مقرر
پرووسٹ گرلز ہاسٹلز جامعہ سندھ جامشورو ڈاکٹر ناہید آرائیں نے مطلع کیا ہے کہ تعلیمی سال 2024ءکے تحت بوائز ہاسٹلز میں فریش الاٹمنٹ کے فارم جاری کردیئے گئے ہیں۔ اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں پرووسٹ نے مزید بتایا کہ تعلیمی سال 2024ء کے تحت جامعہ سندھ میں داخلہ لینے والے طالبات ہاسٹل الاٹمنٹ کیلئے اپنے ای پورٹل سے فیس کا چالان ڈاؤن لوڈ کرکے حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرا سکتی ہیں۔ ای پورٹل سے الاٹمنٹ ڈاؤن لوڈ کرکے اس کے ساتھ ایڈمیشن چالان، اسٹوڈنٹس آئی ڈی کارڈ، قومی شناختی کارڈ کی 2-2 کاپیاں، 4 عدد رنگین پاسپورٹ سائز تصاویر، ڈومیسائل کی ایک کاپی اور ہاسٹل فارم کی فیس کا چالان شامل کرکے جمع کرایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر ناہید آرائیں کے مطابق فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 فروری 2024ء مقرر کی گئی ہے، مقررہ تاریخ کے بعد کوئی بھی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔