MPhil/M.S & PhD Admissions 2025
جامعہ سندھ سے ملحقہ سرکاری و نجی کالجز میں مختلف ڈگری پروگرامز کے سیکنڈ سیمسٹرکے امتحانی فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 20 فروری تک توسیع کا اعلان

 جامعہ سندھ جامشورو  سے ملحقہ سرکاری و نجی کالجز میں مختلف ڈگری پروگرامز کے ریگیولر و فیلوور امیدواروں کے سیکنڈ سیمسٹر کے امتحانی فارم و فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 20  فروری تک توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ جامعہ سے ملحقہ سرکاری و نجی کالجز و انسٹیٹیوٹس میں 4 سالہ بی بی اے (آنرز) پروگرام، بی ایس آئی ٹی، بی ایس سافٹ ویئر انجنیئرنگ اور بی سی آئی ٹی (صرف فیلوور امیدوار) کے سیکنڈ سیمسٹر 2022ء و 2023ء کیلئے بغیر لیٹ فی کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20  فروری 2024ء مقرر کی گئی ہے، تاہم 21  سے 23 فروری 2024ء تک لیٹ فی کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 02/19/2024
Announcements
Academic Transcript / Marksheet
University of Sindh Extends Admission Deadline for Associate Degree Programs –...
View Details → 07/18/2025
Academic Transcript / Marksheet
سنڌ يونيورسٽيءَ جي مرڪزي سيڪيورٽي سسٽم کي ج...
View Details → 06/27/2025
Academic Transcript / Marksheet
سنڌ يونيورسٽي جي بينظير ڀٽو چيئر پاران پيپل...
View Details → 06/23/2025